پونہ :25/ مئی ۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں کے نتیجہ ہپر بہت بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ نتیجہ مئی کے چوتھے ہفتے میں آ جائے گا۔ یہی نہیں نتائج کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ 10ویں کے نتائج کا اعلان 27 مئی 2024 کو کیا جائے گا۔ نتیجہ کا اعلان دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔
ریاست میں 10ویں جماعت کا امتحان یکم مارچ سے 26 مارچ 2024 تک منعقد ہوا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس امتحان کی تیاری بورڈ نے کامیابی کے ساتھ کی تھی۔
اس سال دسویں کے امتحان میں 16 لاکھ 9 ہزار 444 طلبہ شریک ہوئے۔ اب طلبہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔نتائج حسب ذیل لنکس پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔
👇🏻👇🏻👇🏻
१. mahresult.nic.in
२. https://sscresult.mkcl.org
३. http://www.sscresult.mahahsscboard.in
४. https://results.digilocker.gov.in
५. https://results.targetpublications.org ६ https://www.tv9marathi.com