بریکینگ نیوز: ممبئی میں اسکول بند کرنے کافیصلہ مہاراشٹرکے دیگر شہروں میں اسکول جاری رہیں گے

ممبئی:3جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) ممبئی میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اومیکرون کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے، شہر کی 10ویںو بارہویں جماعتوں کوچھوڑکر تمام جماعتوں کو4 جنوری 2022 سے 31 جنوری 2022 تک تمام انتظامی اور میڈیم اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ممبئی میونسپل کمشنر اقبال چہل نے اس کی جانکاری دی۔ تاہم، کلاس 1 سے کلاس 9 اور کلاس 11 کے طلباءکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن تعلیم جاری رکھیں۔ منصوبہ کے مطابق 15 سے 18 سال کی عمر کے طلباء ویکسی نیشن سنٹر میں موجود ہوں گے اور ویکسینیشن جاری رہے گی۔

اس کے لیے 15 سے 18 سال کی عمر کے طلبائ  جو میونسپل اسکولوں اور دیگر پرائیویٹ اسکولوں میں ویکسینیشن کے اہل ہوں گے انہیں ٹیکہ کاری کے لیے اسکول میں مدعو کیا جائے گا۔اس کے علاوہ تھانے میونسپل کارپوریشن حدودمیں بھی اول تا نہم جماعت تک کلاسیس کو بند کرنے کافیصلہ ضلع کلکٹر نے کیا ہے۔ریاست کے دیگر شہروں میں اسکول حسب معمول جاری رہیںگے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading