دوسرا مسابقة القران الکریم بین المکاتب (زیر اہتمام) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ بسمت پھاٹہ اردھاپور ضلع ناندیڑ

اردھاپور (شیخ زبیر ) مدرسہ عبداللہ ابن ام مکتومؓ کے زیر اہتمام دوسرا مسابقةالقران الکریم بین المکاتب منعقد ہوا جس میں اردھاپور اور اسکے اطراف واکناف کے 30 مکاتب قرانیہ کے کل 115 طلبإ نے چار فروعات میں حصہ لیا جسکی صدارت مولانامظہر الحق کامل صاحب قاسمی
(مہتمم دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر ) نے کی حضرت ہی کے صدارت میں مسابقہ کے فورا بعد ایک
عظیم الشان اجلاس براے تقسیم انعامات وشہادت شرکتِ مسابقہ شروع ہوا مسابقہ میں شریک ہر مساہم (طالب علم)کو جہاں عمومی انعام قران کریم ، بیاگ، پین، میڈل، سندِشرکت دیا گیا وہی ہر فرع (گروپ) میں
”درجہ اول“
”درجہ دوم“
”درجہ سوم“
سےکامیاب ہونےوالےطلبإکو خصوصی انعامات سے نوازا گیا جس میں
” پہلا انعام حاصل کرنے والے طالب علم کو سلاٸی مشین ،قرآن کریم ایوارڈ سندِ شرکت “ودیگر انعامات دیےگٸے
”دوسرا انعام ساٸیکل ،قرآن کریم ایوارڈ سندِشرکت “ودیگر انعامات دیے گٸے
”تیسرا انعام بیاگ، قرآن کریم، ایوارڈ،سندِشرکت“ ودیگر انعامات دیے گٸے ساتھ ہی تمام مکاتب کے اساتذہ ومعلمین کو بھی ہدیہ تشکر ایوارڈ قرآن کریم بیاگ ایک جوڑی کپڑا سندِ شرکت پیش کیاگیا
اس اجلاس میں قاری محمد اسعد صمدی صاحب ناٸب صدر جمعیت علما مرہٹواڑہ، مولانا محمد عثمان فیصل قاسمی صدر جمعیت علمإ ضلع ناندیڑ جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب ناٸب صدر جمعیت علمإ ضلع ناندیڑ حافظ عبدالرشید صاحب (اجنتہ ٹاٸلس) حافظ عبدالخبیر صاحب ناندیڑمولانا اسماعیل قاسمی مفتی محمد ارقم حافظ ذاکر پٹیل مفتی نوید پٹیل قاری محمد حسین مولانا محمدعرفان حافظ محمدیونس حافظ سرتاج کے علاوہ علماکرام اٸمہ کرام وعوام الناس وخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی
اجلاس کی ابتدا تلاوت قرآن ونعت پاک سے ہوٸی مفتی محمد ارقم کے مختصر تأثرات کے بعد مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی (بانی ومہتمم مدرسہ ہذا) کے حکم پر مولانا عبدالوحید اشاعتی (ناظم مدرسہ ہذا) نے آے ہوٸے سبھی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوٸے شکریہ ادا کیا اور مسابقہ کے مقصدواہمیت پر مختصر روشنی ڈالی بعدہ صدرِ اجلاس کی قیمتی نصیحت ہوٸی اور آپ ہی کی دعا پر اجلاس ختم ہوا
واضح ہو کہ اس اجلاس و مسابقہ کو کامیاب بنانے میں مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی مولانا عبدالوحید اشاعتی حافظ نوید عمران حافظ محمد یوسف اور مدرسہ ہذا کے اساتذہ وطلبإ و معاونین محبین ودیگر احباب کا اہم رول رہا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading