بریکینگ نیوز:بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کو پولس کسٹڈی

کنکولی(سندھ درگ): ایم ایل اے نتیش رانے شیو سینک سنتوش پرب حملہ کیس میں آج کنکولی عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔اس کے بعد عدالت میں کافی بحث ہوئی جس کے بعد شام ساڑھے پانچ بجے عدالت نے انھیں 4فروری تک پولس کسٹڈی میںبھیجنے کاحکم دیا ہے۔

کنکولی پولیس نے ایم ایل اے نتیش رانے اور دیگر مشتبہ افراد کے خلاف سازش اور حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایم ایل اے رانے نے ضلع عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ ضلعی عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے کے بعد ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔ اور اب کنکولی مقامی عدالت نے رانے کودو دن کےلئے پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading