ممبئی 22۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیں 15 مئی تک کی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ مرکزی کورونا وائرس جائزہ کمیٹی نے آج ظاہر کیا ہے۔انگریزی اخبار دی ہندو میں میں اس تعلق سے خبر بھی شایع ہوئی ہے۔
جبکہ 30 اپریل تک ممبئی کورونا متاثرین کی تعداد 42 ہزار تک پہنچنے کی بات کہی گئی ہے۔فی الحال ریاست میں مریضوں کی تعداد 7 ہزار تک پہونچ گئی ہے اور مہلوکین کی تعداد 251 ہوگئی ہے۔روزانہ ریاست میں مریضوں کی تعداد میں سینکڑوں کی تعداد میں اصافہ ہورہا ہے۔ 30 اپریل تا 15 مئی تک ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔