میں جب گھر کی ضروری اشیاء خریدنے سبزی بازار گیا،سبزی خریدتے ہوئے اچانک دو تین چھینک لال مرچ کی بو سےنکل گئی اور میں الحمد للہ کہتے ہو ۓجب آس پاس نظر دوڑائی تو میرے ارد گرد جمع تمام لوگ غائب تھے۔ جب میں قوت حافظہ پر زور دیاتو چھینکتے ہوۓ کانوں نے اجو لفاظ سنے
”ارے بھاگو یہ کرونا کا مریض کہاں سے آ گیا۔“
دوسری آواز آئی۔
کوئی تو ایمبولینس کو فون لگاؤ۔ ”
اور تو اور ایک مولانا جو چھینکنے کے بعد الحمد للہ کے جواب دینے کا درس دیتے ہیں اور خود بھی جواب دیتے ہیں وہ سہم کر زیر لب بڑ بڑا تے ہوۓ دور چلے گئے۔
اور میں اس آفت ناگہانی سے شرمندگی محسوس کرتے ہوئے بغیر کچھ سامان لیے لوگوں کی سہمی ہوئی نظروں سے اوجھل ہوتے ہوئےجلدی سے اپنے گھر کی طرف چل پڑا۔
ڈاکٹر لطیف نواز
9900489375 موبائل نمبر