بریکنگ نیوز:ناندیڑ‘پربھنی‘لاتور‘ ہنگولی‘جالنہ اور بیڑ کے ایس پی کے تبادلے

ناندیڑ:17 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس وجئے کمار مگر کا آج 17ستمبر کوتبادلہ کردیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ ہنگولی ‘ پربھنی ‘ لاتور ‘جالنہ اور بیڑ کے ایس پی کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں ۔حکومت مہاراشٹر کے محکمہ وزارت داخلہ نے آج رات مہاراشٹر کے کچھ آئی پی ایس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جس میں ناندیڑ کے موجودہ ایس پی وجئے کمار مگر کانام بھی شامل ہے ۔

وجئے کمار کا تبادلہ کہاں کیاگیا ہے اسکی تفصیل اس احکام میں نہیں ہے البتہ انکی جگہ ناندیڑ کے نئے ایس پی کے عہدہ پر ڈپٹی کمشنر تھانے شہر پرمود شیوالے (آئی پی ایس) کاتبادلہ کیاگیا ہے ۔ ریاست مہاراشٹر کے ڈپٹی سیکریٹری کیلاش گائیکواڑ کی دستخط سے یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مذکورہ مقامات پر نئے یس پی کاتقرر کیاگیا ہے جس کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔