برقع نشین مسلم خواتین چہرہ دکھا کر ووٹ ڈالیں! گریراج سنگھ

بیگوسرائے: لوک سبھا انتخابات کے درمیان مرکزی وزیر گریراج سنگھ نے مسلم خواتین کے حوالہ سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے برقع پہن کر جاتی ہیں، جس سے ووٹنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کو چہرہ دکھا کر ووٹ ڈالنے پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

مرکزی وزیر گریراج سنگھ نے کہا، ’’مسلم خاتون ووٹر ووٹ ڈالنے کے لئے بوتھ پر برقع پہن کر جاتی ہیں، جن کا چہرہ ڈھکا ہوتا ہے۔ پولنگ ایجنٹ کو ان کا چہرہ دیکھ کر پہچان کرنے کا حق ہوتا ہے۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ خواتین برقع پہن کر جاتی ہیں، چہرہ ڈھکا ہوتا ہے اور اس سے ووٹنگ کا عمل متاثر ہوتا ہے۔‘‘

گریراج سنگھ نے مزید کہا، ’’لوگوں سے میری اپیل ہے کہ بوتھ پر اگر کوئی پولنگ ایجنٹ چہرہ دیکھ کر شناخت کرتا ہے تو اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔ میں الیکشن افسروں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کی یہ ہدایت ہے کہ اگر کسی ووٹر کا چہرہ پہچان میں نہیں آ رہا تو اس کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading