نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ عام لوگ کے تئیں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے بجٹ پر ’’جامع غوروفکر‘ میں بھی عام آدمی کے بجائے وہ اپنے قریبی صنعت کار دوستوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔
Modi's "most extensive" budget consultation ever, is reserved for crony capitalist friends & the super rich. He has no interest in the views or voices of our farmers, students, youth, women, Govt & PSU employees, small businessmen or middle class tax payers. #SuitBootBudget pic.twitter.com/6VP2g9OyNT
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 10, 2020
راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا ’’مودی کےبجٹ کے سلسلے میں ’جامع رائے شماری‘ بھی ان کے قریبی صنعت کار دوستوں کے لئے ریزرو ہے۔ہمارےکسانوں، طالبعلموں، نوجوانوں، خواتین، حکومت اور پبلک شعبوں کے ملازمین، چھوٹے کاروباریوں اور متوسط زمرے کے ٹیکس دہندہ کے تئیں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
مودی حکومت کو سوٹ بوٹ کی حکومت قرار دیتےہوئے انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ اہم صنعت کاروں کے ساتھ کھینچوائی گئی مودی کی دو تصویر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو صنعت کار ان تصویروں میں مودی کے ساتھ موجود ہیں وہ ان کے قریبی ہیں اور انہیں سے وہ رائے شماری کرتے ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
