لکھنؤ: اتر پردیش میں انتخابات چل رہے ہیں اور سات میں سے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ دریں اثنا، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے بابری مسجد کے سابق پیروکار اقبال انصاری نے بھی دعا کی ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقبال انصاری نے تپسوی چھاونی کے سنت پرمہنس کے ساتھ مل کر دعا کی اور یوگی کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق سنت پرمہنس نے ہنومان اور رام للا سے دعا مانگی، جبکہ اقبال انصاری نے باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر یوگی آدتیہ ناتھ کو دوبارہ وزیر اعلی بننے کے لئے دعا مانگی۔ دعا مانگنے کے بعد اقبال انصاری نے کہا کہ یہ الیکشن کا دور ہے، پرمہنس نے اپنے طریقہ سے عبادت کی ہے جبکہ ہم نے اپنے مذہب کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی دعا مانگی ہے۔