اے پی قانون ساز کونسل کے صدرنشین شریف محمد احمد کورونا سے متاثر

حیدرآباد یکم ستمبر(یواین آئی)آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے صدرنشین شریف محمد احمد کورونا سے متاثر ہوگئے۔وہ حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے لیڈروں اور کونسل کے ارکان نے ان کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

دوسری طرف اے پی، کورونا کے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔اب تک اس مقام پر تمل ناڈو ریاست تھی تاہم اب اس کی جگہ اے پی نے لے لی ہے۔مہاراشٹر 7,80,689معاملات کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading