بہار کی پلورلس پارٹی کی پشپم پریہ نے کئی اخبارات میں اشتہار دے کر خود کو وزیر اعلیٰ امیدوار قرار دیا تھا، لیکن جن دو سیٹوں پر انھوں نے انتخاب لڑا، ان دونوں ہی مقامات پر وہ پیچھے چل رہی ہیں۔
ان رجحانوں کو دیکھتے ہوئے پشپم پریہ نے ٹوئٹر پر حیرانی ظاہر کی ہے اور بہار میں ای وی ایم ہیک کیے جانے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ای وی ایم ہیک کر لیا گیا ہے اور پلورلس پارٹی کے ووٹوں کو این ڈی اے کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے