ایڈوکیٹ نرنجن داوکھرے کی پہل پر تھانے میں مفت ہیلتھ کیمپ کا ان عقاد 563 شہریوں کا طبی معائنہ، آیوشمان کارڈ اور مفت چشمے تقسیم

ایڈوکیٹ نرنجن داوکھرے کی پہل پر تھانے میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

563 شہریوں کا طبی معائنہ، آیوشمان کارڈ اور مفت چشمے تقسیم

تھانے (آفتاب شیخ)
وزیر اعلیٰ طبی امداد سیل کے تعاون اور ایڈوکیٹ نرنجن داوکھرے، ایم ایل سی (کوکن گریجویٹ حلقہ) کی پہل پر تھانے میں ایک شاندار مفت کمیونٹی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

گرینڈ الائنس حکومت نے سڑکوں، بجلی، تعلیم اور سیکورٹی جیسے بنیادی شعبوں میں ترقیاتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی صحت کو بھی اولین ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی تحریک سے مہاراشٹر بھر میں اس طرح کے صحت کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔

تھانے میں منعقدہ اس کیمپ کے دوران 563 شہریوں کا بلڈ پریشر چیک اپ، ذیابیطس کی اسکریننگ، آنکھوں کا معائنہ اور ماہر ڈاکٹروں سے تفصیلی طبی جانچ کی گئی۔ کیمپ کے بعد ضرورت مند مریضوں کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ، ای سی جی اور بعض سرجریوں کی سہولت بھی مفت فراہم کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت مستحق شہریوں میں آیوشمان کارڈ تقسیم کیے گئے، جو کہ پانچ لاکھ روپے تک مفت اسپتال علاج کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ آنکھوں کے معائنے کے بعد شہریوں میں مفت چشمے بھی تقسیم کیے گئے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والے اس کیمپ میں تھانے کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس عوامی خدمت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ایل سی نرنجن داوکھرے نے اس کامیاب کیمپ کے انعقاد پر تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تعریفی اسناد پیش کیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ماہ کے آخری اتوار کو تھانے کے مختلف علاقوں میں اسی طرح کے مفت ہیلتھ کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ اگلا کیمپ کوپری منڈل علاقے میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر بی جے پی مہاراشٹر کے ریاستی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ مادھوی نائیک، تھانے کے رکن اسمبلی سنجے کیلکر، بی جے پی تھانے ضلع صدر سنجے واگھولے، کوکن گریجویٹ سیل کے کنوینر سچن مور، رمیش آمبرے، منوہر ڈمبرے، نارائن پوار، سچن پاٹل، سندیپ لیلے سمیت کئی عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading