چنئی، 13 جولائی (یو این آئی )نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سری لنکا میں ایسٹر بم دھماکہ معاملے میں تملناڈو کے چننی اور ناگپٹنم میں ہفتہ کو کچھ جگہوں پر چھاپے مارے۔ذرائع کے مطابق، این آئی اے حکام نے مناڈی اور وپیری میں واقع وحدت اسلامی ہند کے دفتروں کی تلاش لی اور تین افراد کو حراست میں اور ان سے پوچھ گچھ کی۔وحدت اسلامی ہند کا اتر پردیش میں ہیڈکوارٹر ہے اور مناڈی اور وپیری میں شاخ ہے۔این آئی اے حکام کا دعوی ہے کہ اس گروپ کا دیگر ممنوعہ اسلامی تنظیموں کے ساتھ رابطے رہا ہے۔