اورنگ آبا د(جمیل شیخ):سینٹرل اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے سید امتیاز جلیل کی جانب سے ایک اور نیک کام میں پہل کی گئی۔ گھاٹی اسپتال کے مختلف وارڈوں سے کچرا ڈمپنگ گراﺅنڈ تک لے جانے کے لئے ایک کچرا گاڑی سرکاری میڈیکل کالج اورایک گاڑی اسپتال کوامتیاز جلیل کی جانب سے تحفہ میں دی گئی۔
جمعرات کو ایک سادہ سی تقریب میں گاڑی کو گھاٹی اسپتال کے ڈاکٹر سشری کنن یلیکر کو سونپی گئی۔ اس موقع پر امتیازجلیل نے کہا کہ وارڈوں سے نکلنے والا کچرامختلف بوریوں میں بھرنے کے بعد ڈمپنگ کے لئے بھیجا جاتا تھا جس کے باعث وہ راستے میں کئی جگہ گر جاتا تھا لیکن اب ان گاڑیوں کے ذریعہ ان کچرے کو ڈمپنگ کے لئے لے جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امتیاز جلیل نے مریضوں کے کھانے کی سہولت کے لئے ایک گاڑی گھاٹی اسپتال کو تحفہ میں پیش کی تھی۔