ستیش چوہان کا ادتیہ ٹھاکرے پر طنز اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے عملی اقدام کچھ بھی نہیں

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے نام پر میونسپل کارپوریشن میں دھاندلیوں کا معاملہ عروج پر ہے۔ کسی بھی قسم کی تیاری نہ ہونے کے باوجود صرف اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے اسمارٹ سٹی بس سروس میونسپل کارپوریشن نے عوام کے نام وقف کی تاہم عملی طور پر یہ بسی ںراستے پر نظر نہیں آسکیں۔

اسمارٹ بس چلانے کا کوئی انتظام نہیں آسکیں۔ اسمارٹ بس چلانے کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باوجود میئر نے اتنی جلدی اور ضد کیوں کی؟ ان الفاظ میں مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ کے رکن اسمبلی ستیش چوہان نے تنقید کرتے ہوئے میئر نند کمار گھوڑیلے کا مضحکہ اڑایا۔ یہ میونسپل کارپوریشن کے ناکام کارنامو ںکی ایک بہترین مثال ہے شیوسینا لیڈر یوا سینا پرمکھ ادتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں اسمبلی اسپیکر ہری بھاﺅ باگڑے نے رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے اور میونسپل کارپوریشن کے کام کاج کی قلعی کھول کر رکھ دی یہ تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ اسمارٹ بس عوام کی نذ کرنے کے بعد بھی بسوں کے راستے پر نہ دوڑنے کا مدعا بڑھاتے ہوئے ستیش چوہان نے کہا کہ ۳۲ دسمبر کو میونسپل کارپوریشن کے اقتدار پر بیٹھے شیوسینا بی جے پی حکمرانوں نے اسمارٹ سٹی بس سروس اور کانچن واڑی میں ایس ٹی پی پلان کو عوام کے لئے وقف کیا تھا تاہم اسمارٹ سٹی بس شروع نہیں کی گئی۔ ایک مرتبہ جب کسی چیز کو عوام کے لئے نذر کردینے یا افتتاح کئے جانے کے بعد وہ چیز یا سروس کا راست لوگوں کو فائدہ ملنا چاہئے۔ میئر نند کمار گھوڑیلے نے اسمارٹ بس کا اپنے یو ا لیڈر ادتیہ ٹھاکرے کے ہاتھوں افتتاح کروادیا لیکن اسمارٹ بس سٹی میں کہیں نہیں دوڑی۔

انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے کام کاج کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ صرف ڈھول پیٹ کر نقارے بجاکر افتتاحی یونٹ منعقد کرنے کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہونے کے تجربے سے شہریان کئی مرتبہ گزرچکے ہیں۔ اسمارٹ بس کے معاملے میں شہریان کے ساتھ یہی ہوا۔ حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے فنڈ کا موصول ہونے کے بعد بھی اسے خرچ نہ کرنے میں ماہر کے طور پر میونسپل کارپوریشن کا نام پوری ریاست میں سرفہرست ہے۔ ریاست کے دیگر تین چار اضلاع میں میٹروٹرین شروع کی جارہی ہے۔ ایسے وقت اپنے میعاد کار میں کم از کم اسمارٹ بس دھکا گاڑی ثابت نہ ہوسکے میئر اس بات پر توجہ دیں۔ ویسے بھی شہریان کی میونسپل کارپوریشن کے حکمرانوں سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہوتی تاہم سٹی بس شہر میں رہنے والوں کی معقول توقع ہے اور سٹی بس کو جلد از جلد آغاز کردینا چاہئے میونسپل کارپوریشن کے برسراقتدار لوگ اس جانب توجہ دیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading