ایشا دیول دوسرے بچے کی ماں بن گئیں۔

ایشا دیول دوسرے بچے کی ماں بن گئیں۔

ممبئی: دھرمیندر اور ہیمامالینی کی بیٹی بالی ووڈ ایکٹریس ایشا دیول دوسرے بچے کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے نومولود بچہ کی تصاویر سوشل میڈیاپر شائع کی ہے۔ ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی اپنے نئے بچہ سے نہایت مسرور دکھائی دئے ہیں۔ اس جوڑے اب دو لڑکیاں ہیں۔ پہلی لڑکی کا نام ردھیا اور دوسری لڑکی کا نام مرایا ہے۔ انسٹا گرام پر ایشا دیول نے اپنی لڑکی کی تصویر کیساتھ لکھا کہ بھرت او رمیں بہت خوش ہیں۔

یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے خاندان میں دوسری لڑکی کی آمد ہوگئی ہے۔ بھرت بہت خوش نصیب ہے جو تین خوبصورت لڑکیو ں کے ساتھ رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ردھیا کی پیدائش دو سال قبل ہوئی ہے۔ ایشادیول نے فلم دھوم، نو انٹری وغیرہ میں کام کرچکی ہیں۔

View this post on Instagram

Thank you very much for the good wishes & blessings 💕💕🧿🙏🏻 ❤ @imeshadeol #radhyatakhtani #mirayatakhtani

A post shared by BT (@bharattakhtani3) on

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading