کلکٹر نےسرکاری دفاتر میں قومی ترانہ گانا لازمی قرار دیا

بینکٹھ پور ، 13 جون (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے کوریا ضلع میں کلکٹر نے تمام سرکاری دفاتر میں قومی ترانہ گانے کو لازمی قرار دیا ہےْکلکٹر ڈومن سنگھ نے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر کے اعلی افسر کو دفتر کے آغاز سے پہلے روزانہ ساڑھے دس بجے قومی ترانہ گانا نے کی ہدایت دی ہے ۔اس کے بارے میں پوچھے جانے پر کلکٹر نے کہا کہ قومی ترانہ سے ایک طرف ملازمین میں قومی اتحاد اور حب الوطنی کا جذبہ پید اہوگا وہیں دوسری طرف، اپنی ذمہ داریوں کو پرخلوص طریقےسے نبھانے کی ترغیب ملے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading