ایس ڈی پی آئی ریاست آندھرا پردیش کے نئے ریاستی عہدیداران منتخب

کرنول ۔( پریس ریلیز)۔ ایس ڈی پی آئی ریاست آندھرا پردیش کی نئی ریاستی کمیٹی منتخب کرنے کیلئے کرنول میں واقع ہوٹل انٹر نیشنل فوڈ ورلڈ میں منعقد ایک اجلاس و انتخابی کارروائی کے ذریعے پارٹی کے نئے ریاستی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔جس کے تحت ریاست آندھرا پردیش کے ریاستی صدر کے طور پر عبدالوارث، ریاستی نائب صدر شیخ ریاض احمد ،ریاستی جنرل سکریٹری عبداللہ خان،ریاستی سکریٹریان محبوب جیلان،شیخ ظہور اور ریاستی خازن کے طور پر عبدالغنی کا انتخاب ہوا۔

ریاست آندھر اپردیش کے پارٹی ورکنگ کمیٹی (SWC) اراکین کے طور پر خلیل احمد، محمد سمیر،کے سلام، عبدالرحمن ،سردار خان منتخب ہوئے۔ انتخابی کارروائی کے دوران ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجیداور قومی ورکنگ کمیٹی رکن افسر پاشاہ موجود رہے۔خصوصی مدعوین کے طور پر پاپولرفرنٹ آف انڈیا ریاستی صدر مفتی ابو ثعبان قاسمی اور جنرل سکریٹری عبداللطیف موجود رہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹر ی عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں مستقبل آئند میں جنگی طور پر پارٹی سرگرمیوں کو انجام دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری پارٹیاں نفرت کی سیاست اور بدعنوانی میں ملوث اور مشغول ہیں اور ایس ڈی پی آئی ریاست آندھرا پردیش میں عوام کے مسائل خصوصی طور پر بے روزگاری،دلت اور مسلم، خواتین اور قبائیلیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے گی اور ریاست آندھرا پردیش کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پارٹی اپنے احتجاجی اور انتخابی سیاست کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالے گی۔

Leave a comment