ایران، امریکہ مذاکرات: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان، مگر ’حتمی فیصلہ‘ اب بھی باقی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر رہے ہیں اور وہاں پھنسے ہوئی جہاز اور ان کا عملہ ’گھر واپسی‘ کی تیاری کریں۔ جمعے کو ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران سے مذاکرات کے حوالے سے اپنی ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ ’تاحکمِ ثانی پیسوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہمیت کے حامل نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر رہے ہیں اور وہاں پھنسے ہوئی جہاز اور ان کا عملہ ’گھر واپسی‘ کی تیاری کریں۔جمعے کو ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران سے مذاکرات کے حوالے سے اپنی ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ ’تاحکمِ ثانی پیسوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہمیت کے حامل نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘
’اب میں ایک اجلاس کے لیے سچوئیشن روم میں جا رہا ہوں اور حتمی فیصلہ کروں گا۔‘
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید کیا کہا؟
ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کرنا ہوگا۔
ٓبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلنی چاہیے، بحری ٹریفک کی بلاتعطل روانی جاری رہنی چاہیے اور کسی بھی قسم کے ٹول کی وصولی نہیں ہونی چاہیے۔
آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی زیادہ تر سرنگیں امریکہ مائن سوئپرز پہلے ہی تباہ کر چکے ہیں اور جو اب بھی باقی ہیں وہ ایران فوری طور پر ہٹائے گا۔
امریکہ، بین الاقوامی توانائی ایجنسی اور ایران کے’قریبی تعاون‘ سے منہدم پہاڑوں کے نیچے زیرِ زمین دفن افزودہ یورینیم نکالے گا اور ’تباہ‘ کر دے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading