اہم خبر: کیفے کافی ڈے کے مالک کی لاش نیتراوتی ندی سے برآمد

36 گھنٹے بعد کیفے کافی ڈے کے مالک کی لاش نیتراوتی ندی سے برآمد

مشہور کیفے چین سی سی ڈی یعنی کیفے کافی ڈے کے بانی وی جی سدھارتھ پچھلے 36 گھنٹے سے لاپتہ تھے، اور اب ان کی لاش کرناٹک کے منگلورو واقع نیتراوتی ندی کے کنارے سے برآمد ہوئی ہے۔ سدھارتھ سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کے داماد تھے۔ خبروں کے مطابق مقامی مچھواروں کو لاش ندی کے کنارے تیرتی ہوئی نظر آئی جسے نکال کر انھوں نے پولس کو اطلاع دی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment