دہلی پولس نے شہلا راشد پر فوج کے خلاف جھوٹی بیان بازی کا لگایا الزام، کیس درج
جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ اور کشمیری لیڈر شہلا راشد کے خلاف دہلی پولس نے کیس درج کیا ہے۔ شہلا پر فوج کے خلاف جھوٹی خبر پھیلانے کا الزام ہے۔ شہلا نے 18 اگست کو کئی ٹوئٹ کیے تھے جس میں فوج پر کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان الزامات کو فوج نے جھوٹا بتایا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے آج شہلا کے خلاف ملک غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔
Delhi Police today filed an FIR on criminal complaint by Supreme Court lawyer Alakh Alok Srivastav. The complaint had sought the arrest of activist Shehla Rashid for allegedly spreading fake news against Indian Army. pic.twitter.com/evhf5Bgb9Q
— ANI (@ANI) September 6, 2019
دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا یونین انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ جاری
جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا یونین انتخاب کے پیش نظر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ دو مراحل میں صبح 9.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور دوپہر 2.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ ختم ہو چکی ہے اور اس دوران طلبا اپنے حق کا استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں بوتھ پر پہنچے۔ اب دوسرے مرحلے کی پولنگ 2.30 بجے شروع ہوگی۔
Delhi: Voting underway for Jawaharlal Nehru University Students' Union (JNUSU) election at the university campus. pic.twitter.com/zijblTZYoJ
— ANI (@ANI) September 6, 2019
دہلی: چاندنی چوک رکن اسمبلی الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا
دہلی واقع چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ الکا لامبا نے یہ جانکاری اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’عآپ کو گڈ بائے کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ پارٹی کے پرائمری ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔‘‘
The time has come to say
"Good Bye" to #AAP and to resign from the primary membership of the Party.
The past 6years journey was a great learning for me.Thanks to all. ???. #JaiHind #ChandniChowk #MLA #AlkaLamba #Delhi
— Alka Lamba – अलका लाम्बा (@LambaAlka) September 6, 2019
ہندوستان تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، آج چاند پر اترے گا چندریان- 2
خلا کی دنیا میں ہندوستان آج رات تاریخ رقم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جب چندریان-2 چاند پر اترے گا تو اس کا براہ راست نشریہ پورا ملک دیکھ رہا ہوگا۔ چندریان-2 کا وکرم لینڈر ہفتہ کی علی الصبح چاند کی سطح پر اترے گا۔ وکرم لینڈر کی یہ سافٹ لینڈنگ اگر کامیاب رہتی ہے تو روس، امریکہ اور چین کے بعد ہندوستان ایسی کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ وکرم لینڈر ہفتہ کی صبح ایک سے دو بجے کے درمیان چاند پر اترنے کے لیے نیچے کی جانب چلنا شروع کرے گا اور رات ڈیڑھ سے ڈھائی بجے کے درمیان یہ زمین کے سیٹلائٹ کے جنوبی قطبی علاقہ میں اترے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس لمحے کو دیکھنے کے لیے اِسرو کے بنگلورو سنٹر میں موجود رہیں گے۔
ISRO: The soft landing of #Chandrayaan2 Vikram lander on lunar surface is scheduled between 1:30 am to 2:30 am on Saturday, September 07, 2019. This will be followed by the Rover roll out between 5:30 am to 6:30 am. pic.twitter.com/GCGYrYlohv
— ANI (@ANI) September 6, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
