سرکاری منصوبوں کا نام سِٹ ڈاؤن انڈیا، شَٹ ڈاؤن انڈیا، شَٹ اَپ انڈیا رکھ دینا چاہیے: ششی تھرور
صدر جمہوریہ کی تقریر پر لوک سبھا میں بحث کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے مرکز کی مودی حکومت کو زبردست طریقے سے گھیرا۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور اسٹارٹ اَپ انڈیا کا کوئی تذکرہ نہیں۔ اس کے لیے کوئی بجٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ آپ اسٹینڈ اَپ کامیڈین پر پابندی لگانے میں بہت مصروف ہیں۔ سرکاری منصوبوں کو اصل معنوں میں سِٹ ڈاؤن انڈیا، شَٹ ڈاؤن انڈیا اور شَٹ اَپ انڈیا کا نام دے دینا چاہیے۔
Shashi Tharoor, Congress in Lok Sabha: Lip service was paid to Skill India, Digital India & Startup India but no mention of Standup India as you are so busy banning stand-up comedians. Government schemes should really be named as sit-down India, shutdown India & shut-up India. pic.twitter.com/wa21ZVAc0n
— ANI (@ANI) February 4, 2020
بہار پولس امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے خلاف پٹنہ میں مظاہرہ، پولس نے برسائی لاٹھیاں
پٹنہ میں سائنس کالج کے پاس مظاہرہ کر رہے مظاہرین پر پولس نے لاٹھی چارج کیا اور انھیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرہ کر رہے سبھی لوگ بہار پولس امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ ان سبھی کا الزام ہے کہ امتحان سے قبل ہی پیپر لیک ہو گیا تھا۔ سبھی مظاہرین اس پورے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔
#WATCH Bihar: Police resort to lathi-charge & use water cannons on protestors who are demonstrating near Science college in Patna. Protestors are the candidates who appeared for Bihar Police Examination and allege that paper was leaked and are demanding CBI investigation. pic.twitter.com/CrdlMiR14S
— ANI (@ANI) February 4, 2020
متنازعہ بیان پر صفائی دیتے ہوئے اننت ہیگڑے نے کہا ’’میں نے نہیں لیا مہاتما گاندھی کا نام‘‘
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت ہیگڑے نے مہاتما گاندھی سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر صفائی دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے یکم فروری 2020 کو بیان دیا تھا، لیکن اپنے بیان میں کسی پارٹی یا پھر مہاتما گاندھی کا نام نہیں لیا تھا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں صرف تحریک آزادی کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔‘‘ ساتھ ہی اننت کمار ہیگڑے نے یہ بھی کہا کہ ’’میری تقریر عوامی ڈومین میں محفوظ ہے۔ اگر کوئی دیکھنا چاہتا ہے تو یہ آن لائن اور میری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ میں نے کبھی مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا۔‘‘
BJP MP Anant Kumar Hegde on his statement against Mahatma Gandhi: I own my statement made on 1 Feb, 2020. I never made any reference to any political party or Mahatma Gandhi or anybody else, I was just trying to categorize freedom struggle. pic.twitter.com/MKxES1s3Hr
— ANI (@ANI) February 4, 2020
بی جے پی وزیر نے پارلیمنٹ میں دیا تحریری جواب ’این آر سی پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں‘
ریاستی وزیر مملکت نتیانند رائے نے این آر سی سے متعلق لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ’’اب تک حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کو تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔‘‘
MoS Home Nityanand Rai in a written reply to a question in Lok Sabha: Till now, the government has not taken any decision to prepare National Register of Indian Citizens (NRIC) at the national level. pic.twitter.com/e3OarkJv9x
— ANI (@ANI) February 4, 2020
مہاتما گاندھی کی بے عزتی پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کانگریس نے کیا واک آؤٹ
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت ہیگڑے کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی بے عزتی کیے جانے کی آج کانگریس نے لوک سبھا میں زبردست تنقید کی ہے۔ اس ایشو پر کانگریس سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیوں نے بھی لوک سبھا میں ہنگامہ کیا۔ کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اپنے بیان پر ایوان میں معافی مانگیں۔ جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے معافی نہیں مانگی تو کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
دہلی ہائی کورٹ میں جامعہ تشدد معاملے کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی
15 دسمبر کو ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ تشدد معاملہ کی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے داخل عرضیوں پر جواب دینے کے لیے مرکز، دہلی پولس اور دیگر کو زیادہ وقت فراہم کیا ہے۔ معاملے کی جانچ پر سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ جانچ اب بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ جانچ کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔
December 15 Jamia Millia Islamia incident: Delhi High Court has listed the matter for further hearing on April 29. https://t.co/P8R4qFpE3i
— ANI (@ANI) February 4, 2020
بی جے پی کی چھٹپٹاہٹ اس کی شکست کی طرف اشارہ کر رہی ہے: نواب ملک
این سی پی لیڈر نواب ملک نے دہلی الیکشن کے پیش نظر ایک بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’جس طرح سے بی جے پی کے لیڈران دہلی انتخاب میں مندر کا ایشو اٹھا رہے ہیں، راجیو گاندھی کے والد کا نام تلاش کر رہے ہیں اور کیجریوال کو دہشت گرد بتا رہے ہیں، یہ ان کی چھٹپٹاہٹ ہے۔ یہ چھٹپٹاہٹ ظاہر کر رہی ہے کہ بی جے پی پوری طرح سے انتخاب ہار رہی ہے۔ دہلی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ دہلی میں الیکشن کے سبب تناؤ ہے۔‘‘
انڈر-19 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آج ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے
انڈر-19 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آج ایک انتہائی اہم میچ پوچفسٹروم واقع سینویس پارک میں کھیلا جانا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہو رہے اس عالمی کپ میں آج ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں لگاتار دوسری بار سیمی فائنل مقابلے میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ ہندوستانی ٹیم نے پچھلی بار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر اس کے کطاب جیتنے کے خواب کو توڑا تھا۔
دہلی اسمبلی انتخاب: راہل اور پرینکا آج دہلی میں انتخابی ریلی سے کریں گے خطاب
8 فروری کو دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ ہونی ہے اور سبھی سیاسی پارٹیوں کی انتخابی تشہیر اپنے عروج پر ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھی آج دہلی میں انتخابی ریلی کا حصہ بنیں گے۔ کانگریس کے یہ دونوں سرکردہ لیڈران جنگ پورا اور سنگم وہار میں کانگریس امیدوار کے حق میں ریلی کریں گے۔
Delhi: Congress General Secretary Priyanka Gandhi Vadra and party leader Rahul Gandhi will address public rallies in Jangpura and Sangam Vihar today. #DelhiElections2020 (file pics) pic.twitter.com/NVUDLCVvLc
— ANI (@ANI) February 4, 2020
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو