اہم خبر: تلنگانہ ایکسپریس میں لگی آگ، دہلی-جھانسی روٹ کی سبھی ٹرینیں متاثر

تلنگانہ ایکسپریس میں لگی آگ، دہلی-جھانسی روٹ کی سبھی ٹرینیں متاثر

تلنگانہ سے نئی دہلی آ رہی تلنگانہ ایکسپریس میں آگ لگ گئی۔ ٹرین کے نویں کوچ کے پہیوں میں سے نکلتی لپٹوں اور دھوئیں کو دیکھتے ہی حرکت میں آئی ریلوے نے ٹرین کو فوری طور پر روک دیا۔ آگ کی خبر سے ٹرین میں سوار مسافر بھی دہشت میں آ گئے۔ حالانکہ بلبھ گڑھ سے آساوٹی کے درمیان ٹرین کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی-جھانسی روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔ سبح پونے آٹھ بجے ہوئے اس واقعہ کے بعد سے موقع پر ریلوے کے سینئر عہدیدار پہنچ چکے ہیں۔ آگ بجھانے کے ساتھ ہی آگ لگنے کی وجہ کی بھی جانچ چل رہی ہے۔

سی پی ایم لیڈر سیتا رام یچوری آج کریں گے جموں و کشمیر کا دورہ

سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری آج جموں و کشمیر کے دورے پر جائیں گے۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے انھیں اس دورہ کی اجازت دے دی تھی۔ حالانکہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے یچوری کو اجازت دیتے ہوئے انھیں ہدایت بھی دی کہ وہ اپنے دورے کا استعمال سیاسی مقصد کے لیے نہ کریں۔ یچوری آج کشمیر دورہ پر جائیں گے اور اپنی پارٹی کے لیڈر اور سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی سے ملاقات کریں گے۔ تاریگامی کی طبیعت کچھ ناساز ہے اس لیے یچوری نے ان سے ملاقات کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ واضح رہے کہ تاریگامی ریاست سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی نظر بند ہیں۔

اس درمیان خبر موصول ہو رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے 5 اضلاع میں موبائل خدمات بحال کر دی گئی ہے۔ یہ پانچ اضلاع جموں علاقہ کے ڈوڈا، کشتواڑ، رام بن، راجوری اور پونچھ ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading