بجنور:10جولائی ( ایجنسیز)اترپردیش کے بجنورسے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مدرسہ میں چھاپہ ماری کی ہے۔ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ چھاپہ ماری کے بعد پولیس نے مدرسے سے غیر قانونی ہتھیاراورزندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ وہیں اس حادثہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مدرسہ کےانچارج سمیت 6 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر کے آگےکی کارروائی شروع کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق معاملہ بجنورکے شیرکوٹ علاقہ میں واقع مدرسہ دارالعلوم حمیدیہ کا ہے۔ اس مدرسہ میں گزشتہ کئی سالوں سے تعلیم کا نظم کیا جارہا ہے۔ اس میں تقریباً 25 بچے پڑھتے ہیں۔ اسی درمیان جمعرات کوالزام عائد کیا گیا ہےکہ مدرسے میں ہتھیاررکھے ہوئے یں۔ اس کے بعد پولیس نےفوراً موقع پرپہنچ کرمدرسہ میں چھاپہ ماری کی۔ بتایا جاتا ہےکہ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے 6 طمنچے اورکئی زندہ کارتوس برآمد کئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے وہاں سے مدرسہ کے انچارج محمد ساجد سمیت 6 لوگوں کو گرفتارکرلیا۔ فی الحال گرفتارسبھی لوگوں سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے معاملہ درج کرکےآگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔(بہ شکریہ نیوز 18اردو)