اہم خبر: بارش سے ممبئی بے حال، کئی ٹرینیں رَد، مسافر طیاروں کا راستہ بدلا گیا

ممبئی: موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی ٹرینیں رَد، ہوائی پرواز بھی متاثر

مہاراشٹر میں زبردست بارش کا اثر ممبئی اور پونے جیسے علاقوں میں سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک طرف جہاں کئی ٹرینیں رَد کر دی گئی ہیں وہیں ہوائی پرواز بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق رَن وے پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ حالانکہ انھوں نے بتایا کہ متبادل رَن وے کھول دیا گیا ہے لیکن پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

دوسری طرف کنور انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممبئی کی طرف جانے والی کچھ پروازوں کا رخ بنگلورو کی طرف کر دیا گیا ہے۔


مہاراشٹر: کالج اور اسکول کی دیواریں منہدم، 9 افراد ہلاک

مہاراشٹر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی و پونے میں کئی عمارتوں کی دیواریں منہدم ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گزشتہ شب تقریباً 1.15 بجے پونے واقع امبے گاؤں کے سنگھد کالج کی دیوار منہدم ہو گئی جس میں کم از کم 6 لوگ ہلاک ہو گئے۔ دوسری طرف ممبئی کے کلیان واقع نیشنل اردو اسکول کی دیوار بھی گزشتہ شب تقریباً 12.30 بجے منہدم ہو گئی جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ کلیان میں زبردست بارش ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔



یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading