اگلے 36 گھنٹے خطرناک – مہاراشٹر پر نیا بحران، محکمہ موسمیات نے جاری کیا ہائی الرٹ

ممبئی:(ورق تازہ نیوز)گزشتہ چند دنوں سے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بے وقت بارش نے ریاست کو شدید متاثر کیا ہے، خاص طور پر کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ باغات تباہ ہو چکے ہیں، اور کئی مقامات پر حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔اسی دوران، ایک بار پھر محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاست میں موسلا دھار سے شدید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کی مشاہداتی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوکن اور گوا کے ساحلی علاقوں کے قریب مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں ایک کم دباو¿ کا علاقہ بن گیا ہے، جو اگلے 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اس کے بعد یہ کم دباو¿ کا علاقہ شمال کی طرف بڑھے گا۔اس صورتِ حال کے پیش نظر، مہاراشٹر کے پورے کوکن ساحلی پٹی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ رائگڑھ اور رتناگری اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ مقامات پر یہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، بحیرہ? عرب میں بنے کم دباو¿ کے نظام کے اثر سے ریاست کے کچھ علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اسی بنا پر محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ دو سے چار دنوں تک مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں مچھلی پکڑنے کے لیے نہ جائیں۔

رائے گڑھ میں طوفانی بارش کا قہر:رائگڑھ ضلع میں بے وقت بارش نے شدید تباہی مچائی ہے۔ اس بارش نے عوامی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کسان، مزدور اور ماہی گیر طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کئی جگہوں پر شادیوں کی تقریبات کے دوران بارش کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح ممبئی-گووا نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے لوگوں کو بھی ٹریفک جام جیسی مشکلات جھیلنی پڑ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، رائگڑھ میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے سبب ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر واپس بلا لی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading