’اکال تخت‘ نے آر ایس ایس کو بتایا ملک مخالف، پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

اکال تخت نے آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امرتسر میں اکال تخت صاحب کے جتھہ دار یعنی سربراہ ہرپریت سنگھ نے کہا کہ آر ایس ایس ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہا ہے۔ا نھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔


ہرپریت سنگھ نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان میں سبھی مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ یہاں سکھ، عیسائی، یہودی اور پارسی بھی رہتے ہیں۔ بہت ساری بولیاں بولی جاتی ہیں۔ یہ ہندوستان کی خوبصورتی ہے۔ یہ کہنا کہ اس ملک کو ہندو راشٹر بنانا ہے، یہ غلط ہے۔ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘ ان کا کہنا یہ بھی ہے کہ ’’آر ایس ایس جس طرح سے کام کر رہا ہے، اس سے تو یہ صاف ہے کہ وہ ملک کو تقسیم کر دے گا۔ آر ایس ایس لیڈروں کے ذریعہ دئیے جا رہے بیان ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ہرپریت سنگھ کا بیان آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بتایا تھا۔ گزشتہ دنوں ناگپور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک تقریب کے دوران آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستان کی شناخت ہمیشہ سے ایک ہندو راشٹر کی رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت ہندوستان ہے، ایک ہندو راشٹر ہے۔ واضح رہے کہ اس بیان کے بعد موہن بھاگوت کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading