نئی دہلی : اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے پیر کے روز یوگ گرو بابا رامدیو پر ان کے آبادی کنٹرول کرنے سے متعلق تبصرے کو لے کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نریند رمودی بھی اپنے ماں باپ کی تیسری اولاد ہیں کیا وہ بھی اپنا ووٹ ڈالنے کا حقوق کھو دیں گے ۔
دراصل رامدیو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ملک بڑھتی آبادی سے نپٹنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے تیسری اولاد کو ووٹ کے حق اور سرکاری نوکریوں سے محروم رکھنے کی صلاح دی تھی ۔ جس پر اسد الدین اویسی ٹویٹ کیا کہ لوگوں کو غیر قانونی باتیں کہنے سے روکنے کےلئے کوئی واضح قانون نہیں ہے لیکن رامدیو کے خیالات پر بے وجہ غور کیوں دیا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ رامدیو یوگ کر سکتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نریندر مودی صرف اس لئے اپنا ووٹ ڈالنے کا حق کھو دیں گے کیونکہ وہ تیسری اولاد ہیں ۔
There is no law preventing people from saying downright unconstitutiona things, but why do Ramdev’s ideas receive undue attention?
That he can do a thing with his stomach or move about his legs shouldn’t mean @narendramodi lose his right to vote just because he’s the 3rd kid https://t.co/svvZMa4aZy
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) May 27, 2019