اورنگ آباد :(جمیل شیخ): مورخہ ۷۲ فروری ۹۱۰۲ءپولس کمشنر آفس اورنگ آباد شہر کے زیر اہتمام اورنگ آباد شہر کمیونٹی پولسنگ منصوبے کے تحت جانکی دیوی بجاج دیہی ترقی سنستھا کی جانب سے ودھول کرانتی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے باہمی اشتراک سے موتی کارنجہ ، انگوری باغ اورنگ آباد میں مولانا ابوالکلام آزاد اسٹڈی سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اورنگ آباد شہر پولس ہیڈ کوارٹر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیپالی دھاٹے گھاڑگے ہاتھوں اس اسٹڈی سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اجولہ دہی پھڑے ، ڈاکٹر کشور اڑان، پولس انسپکٹر گھنشیام سونونے ، بیوپاری مہاسنگھ کے نائب صدر وجئے جیسوال ، لکشمی نارائن راٹھی بطور خاص موجود تھے ۔
پروگرام کے تمہیدی کلمات ادا کر تے ہوئے پروفیسر ذکی الدین سہیل نے اورنگ آباد شہر پولس کمشنر آفس کے تحت کمیونٹی پولسنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ شہر میں اورنگ آباد شہر پولس کی جانب سے پانچواں مرکز شروع کیا گیا۔ اس سے پہلے گادیاوہار ، شاہ نور واڑی ، بیت الیتیم ، راما نگرو سینٹرل ناکہ پر مراکز قائم کئے گئے۔ غریب ، ضرورتمند اور جھونپڑ پٹی میںرہنے والے طلباءکو معیاری تعلیم دلانے کے مقصد سے یہ اسٹڈی سینٹر قائم کئے گئے۔ پولس کمشنر جناب چرنجیو پرساد کی تعمیری سوچ کے نتیجے میں یہ اسٹڈی سینٹر شروع کئے گئے۔ ڈاکٹر اجولہ دھی پھڑے نے کہا سرکاری اسکولوں میں آج بھی معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود کارپوریشن کے اسکول سے تعلیم حاصل کی اور وہ آج گھاٹی دواخانے میں بہ حیثیت پلاسٹک سرجن اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر دیپالی گھاڑگے نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان اسٹڈی سینٹروں سے استفادہ حاصل کرکے طلباءایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرے۔ ریاستی معلوماتی کمشنر جناب دلیپ دھارور کرنے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے ۔’ پڑھو گے تبھی آگے بڑھو گے ‘ اس طرح کی شاہ کلید سے انہوں نے طلباءکو نوازا ۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے سید محسنہ ، سید شفیع احمد ، شیخ عدنان ، سید احسان احمد وغیرہ نے انتھک محنت کی جبکہ نظامت و اظہار تشکر کے فرائض پروفیسر ذکی الدین سہیل نے انجام دیئے۔