اورنگ آباد:(جمیل شیخ): گزشتہ شب پنڈلک نگر میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ ایک خانگی بس کی زد میں آجانے کے سبب ایک ۲۲ سالہ طالب علم کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کے ساتھی کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق انجینئرنگ کالج کا اشوک رنگ ناتھ مہاڈ کیسا نامی ۲۲ سالہ طالب علم اپنے ساتھی پون راجیندر کاپڑے کے ساتھ اپنے وشال واڑے کو گزشتہ شب سینٹرل بس اسٹینڈ چھوڑنے گیا تھا جو پونے جارہا تھا۔ وشال کو سی آف کرنے کے بعد دونوں موٹر سائیکل پر لوٹ رہے تھے کہ پنڈلک نگر کے ایک چوراہے پر ایک خانگی بس مخالف سمت سے یعنی رانگ سائڈ سے آئی اور موٹر سائیکل خانگی بس کی زد میں آگئی۔
اس دلخراش حادثے میں اشوک کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی پون شدید طور پر زخمی ہوا جیسے علاقہ کے عوام نے اسپتال میں شریک کیا ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت تشویناک ہے۔ اس حادثے کے بعد پولس نے خانگی بس ضبط کرلی ہے لیکن بس ڈرائیور فرار ہوچکا ہے۔ یہ معاملہ متعلقہ پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔ مزیدتحقیقات پولس کررہی ہے۔