لاتور:16/ جون ( ایجنسیز) مہاراشٹر کے کولہاپور اور احمد نگر کے بعد لاتور میں اورنگ زیب کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ہنگامہ برپا ہے۔ لاتور ضلع کے کلاری گاؤں میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اورنگ زیب کی تصویر کا اسٹیٹس لگایا تھا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔معلومات کے مطابق لاتور کی ہندو تنظیموں نے سوشل میڈیا پر اورنگ زیب کی تصویر کو اس شخص کی جانب سے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا۔
اس کی مخالفت میں ہندو تنظیموں نے جمعرات (15 جون) کو مظاہرہ کرتے ہوئے دکانیں بند کروا دیں۔ پولیس نے ہندو تنظیموں سے بات کرکے ہنگامہ کو بڑھنے سے روکا۔اورنگزیب اور ٹیپو سلطان کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر کولہاپور اور احمد نگر میں کافی ہنگامہ ہوا۔
औरंगजेब को लेकर फिर बवाल#aurangzeb #maharshtra #latur #bawal #hinsa #hindusangthan #hindu #police #situation #control
#AdipurushTickets pic.twitter.com/rRmE8ryjuA— Anjali chandel (@AnchorAnjali) June 16, 2023
ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا ’’مہاراشٹر میں اچانک اورنگ زیب کی اولادیں پیدا ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں بدامنی اور کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔
سوال یہ ہے کہ اورنگ زیب کی اولادیں کہاں سے پیدا ہو دہی ہیں؟خیال رہے کہ کولہاپور اور احمد نگر میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر 40 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔