اورنگ آباد:(جمیل شیخ): لوک سبھا انتخابات میں آج ووٹنگ کے دوران ایک انجان شخص نے ووٹنگ مرکز میں موبائیل کے ذریعہ ویڈیو بناکر ٹک ٹاک موبائیل اپلیکیشن کے ذریعے سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی وجہ سے سائبر پولیس نے متعلقہ انجان شخص کے خلاف کیس درج کیاہے۔اس معاملہ میں ضلع کلکٹر آفیس کے الیکشن شعبہ کے نائب تحصیلدار سدھارتھ دھنج کر نے شکایت درج کی تھی۔
انہوں نے شکایت میں درج کیاکہ لوک سھا عام انتخابات 2019 الیکشن سیل اے بی پی ماجھا اس مراٹھی نیوز چینل پردکھائی گئی خبر میں ایک انجان شخص نے ٹک ٹاک موبائیل اپلیکشن کے ذریعہ انتخابی مرکزمیں ای وی ایم مشین اور الیکشن کے عمل کاویڈیو بنانے کے بارے میں بتایا۔اس شخص نے براہ راست ووٹنگ کرتے وقت ایک موسیقی والا ویڈیو تیارکرکے اُسے ٹک ٹاک اس سوشل سائٹ پر اپلوڈ کرکے وائرل کیا۔الیکشن کمیشن کے اطلاعات کے مطابق ووٹنگ مرکزپر موبائیل لے جانے پر پابندی عائد کرنے کے باوجود متعلقہ انجان شخص ووٹنگ کاویڈیو بناکر اُسے وائرل کرنے کی وجہ سے نائب تحصیلدار سدھارتھ دھنج کر کی شکایت کے مطابق انجان شخص کے خلاف بھارتیہ دنڈ دفعہ 188،لوگوں کے نمائندہ قانون 1951 دفعہ 127،اس طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون 2009 کی دفعات 34(اے)آرڈبلیو44 کے 72کے مطابق شکایت درج کی گئی ہے.