اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5،239 ہوگئی

اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5،239 ہوگئی
اورنگ آباد، 29 جون ( یواین آئی ) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پیر کے روز کورونا وائرس ( کووڈ انیس ) کے 202 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5،239 ہوگئی۔

ضلع انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔ کورونا کے 202 نئے کیسز میں سے 114 اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن علاقوں سے اورضلع کے دیہی علاقوں سے دیگر 88 کیسز ہیں۔ اب تک 2،556 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 247 مریض اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ فی الوقت 2،436 مریض ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading