اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ایم ایل اے اتول ساوے نے گھاٹی اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے لئے ۰۱اسٹریچرس ڈونیٹ کئے اور انتظامیہ سے تعاون کیا۔ گھاٹی اسپتال میں وہیل چیئرس اور اسٹریچرس کی کمی کے سبب مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور انتظامیہ کا درد سر بھی بڑھ چکا ہے۔ اور حال ہی میں ایک حاملہ کی پریشانی اسٹریچر نہ ملنے کے سبب بڑھ جانے کی وجہ سے انتظامیہ پر الزامات کی بوچھار ہوگئی تھی لیکن اطلاع ہے کہ اتنا سب کچھ ہوجانے کے باوجود انتظامیہ فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹریچر نہیں خرید پارہا ہے۔
لہذا شہر کے ایم ایل اے اتول ساوے نے گھاٹی اسپتال انتظامیہ اور مریضوں سے تعاون کیا وار انتظامیہ کو ۰۱اسٹریچرس ڈونیٹ کئے۔ اس موقع پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی ڈین ڈاکٹر کانن یڑیکر اور دیگر افسران وملازمین موجود تھے۔