اورنگ آباد : شراب جوے کے اڈوں پر چھاپہ‘نقد رقم سمیت ہزاروں کا مال ضبط

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):شراب جوے اڈوں پر چھاپے مار کر پولس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سنتوش نانا کاڑے 21 ساکن مکند نگر سید عبدالکریم سید پاشاہ 30 ساکن بھارت نگر ایک 42سالہ ملزمہ ساکن ہرسول اپنے اپنے علاقوں میں دیسی شراب فروخت کررہے تھے۔ اطلاع ملنے پر مکند واڑی پنڈلک نگر ہرسول پولس دستوں نے چھاپے مارکر ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ستارا میں ملز م یوگیش امباداس شرساگر(۸۲) ساکن پنڈھرپور وجئے چندن مل مناتے (۵۵) ساکن احمد نگر مدھوکر ناتھو جی موہیتے(۸۳) ساکن احمد نگر باڑو مگن پمپڑے(۵۴)راجہ رام رتن چانگوڑے(۰۵) راجندر جگننتاھ گھوڑکے (۷۴) اور بتنگ سیٹھ ستیش پمپڑے گوپی پنجا رام شرساگر مہاراج وڑدگاﺅں کے سیتا ماتا مندر کے روبرو تاش کے پتوں پر پیسہ لگاکر جھنا منا جوا کھیل رہے تھے اس طرح ملزم لکشمن سسانے(۰۵) سمیر شخ تڑو(۰۲) شیرومقیم شیخ (۱۲)ڈگو لکشمن سسانے (۸۴) ساکنان مسارواڑی نارے گاﺅں میں دیوگری ٹیکسٹائل کمپنی کے احاطے میں جھنا منا جوا کھیل رہے تھے اسی طرح آکاش سنیل بالکھنڈے (۹۱) ساکن گاندھنی نگر رانجن گاﺅں موہن رنگناتھ ہمبے(۱۲) دت نگر رانجن گاﺅں گوند پرکاش دودھمکرے(۵۲) ساکن پون نگر اپنے اپنے علاقے میں جوے اڈے چلارہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولس نے چھاپے مار کر ملزمین کوگرفتار کرلیا ہے۔ ملزمین کے قبضے سے نقد رقم شراب تاش کے پتوں کے کیٹ سمیت ہزاروں کا مال ضبط کرکے دفعہ ۵۶،۲۱، کے تحت کیس درج کرلیا۔ جانچ جاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading