اورنگ آباد میں تشویش کی لہر: ایک ہی دن میں 30 نئے مریض، جملہ تعداد 83 ہوئی

اورنگ آباد : 27 اپریل (یو این آئی)اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہی ہے، آج یہاں صبح 3 نئے مریض ملے تھے تاہم شام تک ان میں 27 کا مریضوں کا اضافہ اور ہوا ہے اور آج پازیٹیو رپورٹ آنے والے مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے۔

آج اچانک بڑھی ہوئی تعداد کے متعلق ڈیویژنل کشمنر سنیل کیندریکر نے بتایا ہے کہ جن 27 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے وہ سب پہلے سے ہی حکومت کے زیر نگرانی قرنطینیہ مراکز میں تھے۔ اتنی بڑھی ہوئی تعداد میں رپورٹ مثبت آنے کی دو وجوہات انھوں نے بتائی ہیں۔ ایک وجہ یہ ہے کہ اب مشتبہ افراد کی جانچ کرنے کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے اور زیادہ تعداد میں جانچ کی جا رہی ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ اب مصدقہ مریضوں کے ربط میں آنے والوں کی تلاش کرنے اور ان کی جانچ کرنے کے عمل میں بھی نمایاں اضافہ ہواہے۔
سنیل کیندریکر نے کہاکہ اگر یہ لوگ پہلے ہی سے قرنطینیہ میں نہیں رکھے جاتے، اور سماج میں دوسرے افراد کے ساتھ ( Asymptomatic Career )غیر علامتی مرض پھیلانے والوں کے بطور ، گھل مل کر رہ رہے ہوتے تو نہ جانے یہ تعداد اور کتنی بڑھی ہوئی ہوتی۔

اس طرح اورنگ آباد میں مریصوں کی تعداد 83 ہو گئ ہے۔ پیر کو شام میں بھیم نگر بھاؤ سنگھ پورہ کی 16 سالہ لڑکی ٰ نور کالونی میں پانچ سالہ لڑکے اور قلعہ ارک کی 65 سالہ خاتون کی رپورٹ مثبت آئ اس کے کچھ دیر بعد ہی بیک وقت 27 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئ ہےاورنگ آباد میں ایک ہی دن میں 30 مریضوں کے انکشاف نے سرکاری مشنری کی نیند اڑادی دی ہے وہیں دوسری طرف شہریان میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading