انگولا میں شدید بارش سے 41افراد ہلاک

لوانڈا، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک انگولا میں ہفتے سے جاری شدید بارش کی وجہ سے 41 افراد کی موت ہو گئی اور بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ وزیر داخلہ ای سیزار نے یہاں اس کی اطلاع دی ۔ قومی شہری سیفٹی کمیشن کی پہلی میٹنگ کے بعد وزیر نے کہا کہ ملک میں حالیہ شدید بارش کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات پیدا ہوئے ہیں اور بنیادی ڈھانچے اور فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہو گئی ۔ اس کے ساتھ ہی سڑکوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ۔وزیر کے مطابق، لوانڈا، بیو، بینگوئلا ، ہو امبو، کوانزا شمالی صوبہ،کوانزا ، لوانڈا جنوبی صوبہ ، ملانجے ، نمیبیا ، اور زائیر صوبوں میں سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ملک بھر میں تقریبا 2500 کنبے بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور 378 مکان تباہ ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ 975 مکان سیلاب میں بہہ گئے اور 12 گرجا گھر تباہ ہو گئے اور چار پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

Read More

Leave a comment