"کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ، لیکن یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو آپ کو حیران کردے گا ۔ انگلینڈ کے انڈر 19 ٹیم کے بلے باز ول جیکس نے ایک ٹی 10 میچ میں صرف 25 گیندوں میں طوفانی سنچری بناڈالی ۔ وہ سرے کاونٹی کیلئے کھیل رہے تھے ۔
۔ول جیکس کی بلے بازی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسا کہ وہ کوئی ویڈیو گیم کھیل رہے ہوں ۔ دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے رنوں کا انبار کھڑا کردیا ۔ ٹی 10 کا یہ میچ سرے اور لینک شائر کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا.ول جیکس نے ایک ہی اوور میں چھ چھکے بھی لگائے ۔ اتنا ہی نہیں جیکس 62 سے 98 رنوں کے اسکور تک صرف 6 گیندوں میں ہی پہنچ گئے ۔ وہ چاہتے تو اور بھی کم گیندوں میں اپنی سنچری بناسکتے تھے ۔ انہوں نے صر 22 گیندوں پر ہی 98 رن بنالئے تھے ، لیکن اگلی دو گیندوں پر وہ رن ن ہیں بناسکے۔