اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، 14 افراد زخمی

سری نگر۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں ہفتہ کے روز ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور ایک صحافی سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ضلع پولیس اننت ناگ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک زخمی کو چھوڑ کر دیگر سبھی زخمیوں کو ضلع ہسپتال اننت ناگ سے فارغ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنگجوئوں نے اننت ناگ کے مصروف علاقہ لال چوک میں ڈی سی آفس کے نزدیک گرینیڈ پھینکا۔ اس کے نتیجے میں13 عام شہری اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ماسوائے ایک زخمی جو ضلع ہسپتال اننت ناگ میں زیر علاج ہے ، دیگر سبھی زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے ‘۔سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ جنگجوئوں کی طرف سے گرینیڈ حملہ ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کے دفتر کو نشانہ بناکر کیا گیا جس میں 14 افراد زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ جنگجوئوں نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر باہر پھٹ گیا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment