امراوتی کے کیمسٹ امیش کولہے کے ایک قاتل پر جیل میں حملہ

ممبئی: 27.جولائی۔(ورق تازہ نیوز) امراوتی میں امیش کولہے کے قتل کے ملزم پر جیل میں حملہ کیا گیا۔ امیش کولہے کے قتل کے سات ملزم ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔

آج ان میں سے ایک شاہ رخ پٹھان پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔ جیل میں بند دیگر پانچ قیدیوں پر حملہ کا الزام ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران جھگڑے کے بعد معمولی مارپیٹ ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے تمام ملزمان کو الگ کر دیا ہے۔ این ایم جوشی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرماکی حمایت کرنے پر امیش کولہے کو امراوتی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ این آئی اے کیس کی جانچ کر رہی ہے، اس لیے ملزمان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading