اورنگ آباد: 26اکتوبر(جمیل شیخ): رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے ڈھائی سال قبل لیبر کالونی اورنگ آباد میں دعا بینک قائم کی تھی۔ دعا بینک کے ذریعہ غریب ضرورت مند بیوہ اور یتیم خواتین کو مفت سلائی مشین مہندی کورس اسپوکن انگلش کورس خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے مفت میں سکھائے جاتے ہیں۔ دعا بینک سے اب تک ۰۰۳ خواتین کو مفت میں سلائی مشین تقسیم کی گئی اور ۲۲۰۱ خواتین نے مہندگی کی کلاس کی۔ عارف کالونی میں جو مفت سلائی مشینیں تقسیم کی گئی اس کی صدارت امتیاز جلیل کی والدہ محترمہ ذکیہ جلیل نے کی۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مشور فیشن ڈیزائنر نجو ساہنی ماہر امراض نسواں ڈاکٹر فرح دیبہ وماہر تغذیہ محترمہ روپا بابلا موجود تھیں۔ سہیل ذکی الدین نے دعا بینک کی ڈھائی سالہ کارکردگی پیش کی۔ اس وقت ڈاکٹر غفاری قادری ابتسام صابری حزب اختلاف کے لیڈر ضمیر احمد قادری گروپ لیڈر ناصر صدیقی کارپوریٹر سائرہ بانو ثروت جہاں،عارف حسینی، گنگادھر ڈھگے، سمیر عبدالساجد، ابوالحسن ہاشمی اس طرح مجلس کے کئی کارکنان موجود تھے۔ غفار قادری نے اس کام کے لئے امتیاز جلیل کی ستائش کی اور آئندہ بیچ کے لئے ۵۲ سلائی مشین مفت دینے کا تیقن دیا رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے کہا کہ دعا بینک کے توسط سے ہم صرف دعا کا لین دین کرتے ہیں۔ ضرورت مند غریب بیوہ بے سہارا اور یتیم ماﺅں بہنوں کے چہرے پر ایک ہلکی سی مسکراہٹ کا ذریعہ اللہ نے ہمیں بنایا ہے اس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بن کر اس کا شکر ادا کرتے ہیں دعا بینک بلا لحاظ مذہب وملت تمام ضرورت مند اور مستحق بیوہ اور یتیم خواتین کی کفالت کے لئے کام کرتا ہے۔ رکن اسمبلی نے مزید اس بات کا اعلان کیا کہ جلد ہی غریب وہونہار طلبہ کے لئے پرائمری اسکول کا آغاز کیا جائے گا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے رومی جلیل سید خالد ساجد محمد سلیم سیدہ نیلوفر ،نیلوفر بیگم اور انور خان نے انتھک محنت وکاوش کیں اس خوبصورت پروگرام کی نظامت سہیل ذکی الدین نے کی جبکہ دعا بینک کی ڈائریکٹر اور اس پروگرام کی کنوینر محترمہ رومی امتیاز جلیل نے اظہار تشکر ادا کیا۔