امارات کے زائد از 30 ہزار فوجیوں کو کورونا ویکسین

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فوج کے 30 ہزار سے زائد اہل کاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی۔اماراتی فوج کی میڈیکل کور کی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر عائشہ الزہری نے کہا کہ ملک کی فوج کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی اگلے محاذوں پر مصروف عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افواج بنیادی اور ضروری ساز و سامان کی رسد، بیمار افراد کی نقل و حمل جیسے اہم فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس لیے انہیں اور اعلیٰ عسکری قیادت کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ کورونا وائرس وبا سے قبل بھی امارات کی مسلح افواج ملک میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی تھی۔وزارت دفاع میں افواج کے غیر عسکری چیلنجز سے متعلق ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں ڈاکٹر زہری کا کہنا تھا کہ افواج میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پانچ اسکرینگ سسینٹر بنائے گئے۔ اس کے علاوہ امارتی فوجیوں نے ویکسین کی آزمائش میں بھی حصہ لیا۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading