
ناندیڑ: 13نومبر۔(راست)ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز(حیدرآباد) کی جانب سے 10 نومبر، 2018 کو ایک پروگرام حیدر آباد میں منعقد کیا گیاتھا جس میں ناندیڑ کے الرضوان جونیئر کالج اور گروپ آف اسکولس کے ڈائریکٹر جناب عبدالرشید عبدالستار کو انکی شعبہ تعلیم میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں انھیں اعزاز سے نوازاگیا۔ایسوسی ایشن کے قومی صدر جناب عامر ادریسی کے ہاتھوں عبدالرشید سر توصیف نامہ بطور اعزاز دیاگیا۔ واضح ہوکہ الرضوان جونیئرکالج و گروپ آف اسکولس ناندیڑ ضلع بلکہ مراٹھواڑہ میں اپنی منفرد شناخت قائم کرچکا ہے۔جناب عبدالرشیدکی رہنمائی میں ادارہ ترقی کی نئی منازل طئے کررہا ہے ۔جونیئرکالج اور اسکول میں مسلم طلباءو طالبات کے علاوہ برادران وطن کے طلباءبھی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔