ناندیڑ کی مختصرخبریں

6061048-cartoon-thiefبھاگیہ نگر حدود میں چوری کی واردات
ناندیڑ:13 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن حدود کے سدھی وینائک نگر واڑی بزرگ علااقہ میں ایک مکان سے چوروں نے سونے کے زیورات وموبائیل فون چوری کرلیا ۔ بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن میںفریادی شری کرشنا کھاناپورکر نے شکایت درج کروائی کہ انکا مکان سدھی وینائک نگر واڑی (بزرگ) میں واقع ہے۔ 9 نومبر کو انکے مکان میںکوئی موجود نہیں تھا۔کیونکہ سبھی لوگ قفل لگاکر بلولی گئے تھے ۔اسی موقع کافائدہ اٹھاکرنامعلوم چورگھرکاقفل توڑ کر اندرداخل ہوئے اور الماری میں رکھے سونے چاندی کے زیورات اور سیمسنگ کمپنی کاموبائل فون سمیت 25,500 روپیوںکا مال چوری کرلیا ۔ پولس نے فریادی کی بیرون شہرسے واپسی کے بعد مقدمہ درج کردیاہے۔

bikes20-12-2005.jpgبھوکراورناندیڑسے 2موٹرسائیکل چوری
ناندیڑ:13 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑشہر اوربھوکر کے سے مزید دو موٹرسائیکل چوری ہوئے ہیں ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن مں فریادی راجیش پرسورام آریہ نے شکایت درج کروائی کہ 9نومبر کوشب نو بجے ساٹھے چوک میں ابھیدئے بینک کے پارکنگ میں اپنی ہونڈا کمپنی کی یونیکورن موٹرسائیکل نمبر MH 26-AZ-9650 کھڑی کی تھی ۔ 11نومبر کوصبح آٹھ بجے جب فریادی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل لانے پہنچا تو وہاں بائیک نہیں تھی۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی گئی ۔
٭بھوکر: تعلقہ کے موضع پنپل ڈھو سے گزشتہ روز ہیرو پیشن کمپنی کی موٹرسائیکل چوری ہوئی ہے ۔ 10نومبر کو صبح ایک تا دو بجے فریادی کشور سٹواجی نے اپنے مکان کے سامنے ہیرو پیشن پرو کمپنی کی موٹرسائیکل نمبر MH26- AJ- 0744 کھڑی کی تھی ۔ اسی شب چوروں نے موٹر بائیک چوری کرلی ۔اس گاڑی کی قیمت 60ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔ دوسرے دن فریادی نے اسکی شکایت بھوکر پولس اسٹیشن میں درج کروائی ہے ۔ ہیڈکانسٹیبل ہیبتکر مزید تفتیش کررہے ہیں۔

ایم پی ایس سی امتحانات کی  تواریخ کاٹائم ٹیبل جاریmp
ناندیڑ:13نومبر۔(ورقِ تازہ نیوز)سال 2019 میں کمیشن کے ذریعے سے منعقدہ مسابقتی امتحانات کاٹائم ٹیبل کمیشن کی جانب سے طئے کیاگیاہے ۔جو کمیشن کی ویب سائٹ http://www.mpsc.gov.in پرشائع کیاگیا ہے حکومت کی طرف سے مختلف عہدوں پرتقررات کیلئے کمیشن کی جانب سے مختلف امتحانات کاانعقاد کیاجاتا ہے ۔اس لئے سال 2019میں منعقدہ امتحانات کی تواریخ کااعلان کردیاگیا ہے

اب خواتین کیلئے مہیلا لوک شاہی دن کاانعقاد
ناندیڑ:13نومبر(نامہ نگار)حکومت مہاراشٹر کے خواتین و اطفال بہبود محکمہ نے مسائل سے متاثرہ خواتین کو انکے مسائل کی یکسوئی کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کروانے کے مقصد سے شہری و تعلقہ سطح پر مہیلا لوک شاہی دن کے انعقادکافیصلہ کیا ہے۔ہر تحصیل آفس میں تعلقہ سطح پر ہر ماہ کے تیسرے پیر اور ضلع سطح پرکلکٹرآفس میں ہر ماہ کے تیسرے پیر کو لوک شاہی دن کاانعقاد کیاجارہا ہے۔ضلع کلکٹردفتر میں 11تا12 بجے ہر ماہ کے تیسرے پیر کومہیلا لوک شاہی دن کاانعقاد کیاجائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading