افسوسناک :مودی حکومت نے اسرو ملازمین پر ڈھایا قہر! ہزاروں ملازمین کی تنخواہ میں کی گئی کٹوتی

افسوسناک :مودی حکومت نے اسرو ملازمین پر ڈھایا قہر! ہزاروں ملازمین کی تنخواہ میں کی گئی کٹوتی

چندریان-2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ قائم کرنے کی جی توڑ کوششوں میں مصروف انڈین اسپیس ریسرچ سنٹر (ISRO) کے سائنسدانوں سمیت ہزاروں ملازمین کو مودی سرکار نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ چندریان-2 مشن میں آئی خامی سے دباؤ کے باوجود پھر سے مشن کو انجام تک پہنچانے میں جی جان سے مصروف اِسرو کے سائنسدانوں اور انجینئروں سمیت ہزاروں سینئر ملازمین کی تنخواہیں کاٹ دی گئی ہے۔

ملی اطلاعات کے مطابق حکومت ہند کے ڈپٹی سکریٹری ایم رام داس کے دستخط سے جاری ایک آفس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت مالیات کی ہدایت پر خلائی محکمہ کے تحت آنے والے ایس ڈی، ایس ای، ایس ایف اور ایس جی گریڈ کے سائنسدانوں/ انجینئروں کو پانچویں تنخواہ کمیشن کے مطابق ملنے والے دو اضافی انکریمنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ حکم یکم جولائی 2019 سے نافذ ہوگا۔ یہ نوٹیفکیشن جون 2019 میں جاری کیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ اسی درمیان چندریان-2 کو لے کر اِسرو پر فخر کر رہے سوشل میڈیا یوزرس کو بھی اس خبر سے صدمہ لگا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر لگاتار لوگوں کے ذریعہ کئی طرح کے رد عمل آ رہے ہیں۔ کئی لوگوں نے اسے ملک کے اصل ہیروز یعنی اِسرو سائنسدانوں کے ساتھ حکومت کے ذریعہ خطرناک مذاق بتایا ہے۔ کئی لوگوں نے اسے دوہرا رویہ قرار دیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading