روزنامہ ”اعتماد“حیدرآباد کے ادبی صفحہ”اوراق ادب“ میں اسلم فرشوری کی غز ل کی اشاعت کے سلسلہ میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے قارئین ادب راقم الحروف سے مسلسل رجوع ہورہے ہیں اورغزل کی اشاعت پربا ز پرس کررہے ہیں یہ سمجھ کرکہ میں اب بھی اعتماد کے ادبی صفحہ ”اوراق ادب“ کامرتب ہوں ۔ اس مرحلہ پر یہ وضاحت ضروری ہے کہ میں روزنامہ ”اعتماد“ سے نو مبر 2019ءکے مہینہ میں مستعفی ہوچکاہوں اورا ب ”اوراق ادب“ کی ترتیب سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
دیمک چاٹ رہی ہے محسن اردو کی بنیادوں کو: سارا تماشہ ایک چھلاوا خدمت و دمت کا ہے کیڈاکٹر محسن جلگانوی(حیدر آباد)