اعظم خان، ان کی اہلیہ اور بیٹے کو سپریم کورٹ سے بھی راحت، یوپی حکومت کی عرضی خارج

نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان اور ان کی اہلیہ و بیٹے کو جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخ کرنے کی یوپی حکومت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

یوپی حکومت نے ضمانت منظور کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ خیال رہے کہ اکتوبر میں الہ آباد ہائی کورٹ نے جعلی پیدائش کی سند حاصل کرنے کے الزام میں اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے محمد عبد اللہ اعظم خان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے محمد اعظم خان کی ضمانت کی درخواست کو بھی منظور کر لیا لیکن شکایت کنندہ آکاش سکسینہ کا بیان قلم بند کرنے کے بعد انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے توقع کی ہے کہ شکایت کنندہ سے علی گڑھ عدالت کھلنے کے تین ماہ کے اندر بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔ یہ حکم جسٹس بوبڑے نے ڈاکٹر تنزین فاطمہ ، محمد اعظم خان اور محمد عبداللہ اعظم خان کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading