چوہان فیملی کی ایک اورنئی نسل بھی آئندہ چناو میں حصہ لے سکتی ہے
ناندیڑ:16 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)رکن پارلیمنٹ اشوک راو¿ چوہان آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے مہاراشٹر کی قیادت کریں اسطرح کی خواہش پارٹی کارکنان نے ظاہر کی ہے ۔گزشتہ کل بھی ممبئی میں پارٹی کے جائزہ اجلاس میں بھی اشوک راو¿ نے ورکرس کے مطالبہ پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے سیاسی ماحول میںسرگرم ہونے کی منشی ظاہر کی ہے البتہ انھوں نے پارٹی ہائی کمان جو بھی ذمہ داری دے گی اس پر عمل کرنے کاواضح بھی کیا ہے ۔ چند ماہ قبل ناندیڑ کے وشنوپوری میں منعقدہ ایک تقریب میں ضلع کے کانگریسی عہدیداران و ورکرس نے اشوک چوہان سے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ناندیڑ حلقہ جنوب سے اسمبلی چناو¿ میںحصہ لیں ۔واضح ہو کہ اسی تقریب میں امرراجورکر نے بھی ناندیڑ کے عوام کے جذبات کودھیان میں رکھتے ہوئے اشوک راو¿ چوہان سے ناندیڑحلقہ اسمبلی جنوب سے چنا و¿لڑنے کااصرار کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس سے کانگریس کی ا یک سیٹ کااضافہ بھی ہوگا اور عوام انھیں مہاراشٹر میں دیکھناچاہتے ہیں ۔ راجورکر کے اس بیان کے بعدناندیڑکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ بالخصوص سینا۔بی جے پی کے ورکرس کافی پریشان ہیں ۔ دریں اثناءکل ممبئی کے تلک بھون میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقدہ پارٹی کارکنان کے اجلاس میں مراٹھواڑہ اور مغربی مہاراشٹر کے لوک سبھا حلقہ انتخاب کاجائزہ لیا گیا ۔ جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چوہان نے کہا کہ پارٹی ورکرس اُن پر اسمبلی چناو¿لڑنے کے لئے دباو¿ ڈال رہے ہیں لیکن وہ اسمبلی اور لوک سبھا کوئی بھی چناو¿ لڑنے کے لئے پوری تیار ہیں ۔اگر کانگریس پارٹی اشوک راو¿ کو اسمبلی چنا و¿ لڑنے کی ہدایت دیتی ہے تو پھر لوک سبھاچناو¿ میں کانگریس پارٹی کس کو ٹکٹ دے گی اس پر بھی تبادلہ خیال کیاجارہا ہے ۔نائیگاو¿ں کے رکن اسمبلی وسنت راو¿ چوہان کو لوک سبھا سیٹ سے چناو¿ لڑنے کیلئے پارٹی سامنے لارہی تھی لیکن وسنت راو¿ نے کہاکہ پارٹی کارکنان انھیں اسمبلی چناو¿ لڑنے کیلئے اصرار کررہے ہیں اسلئے وہ لوک سبھا حلقہ سے چناو¿ نہیں لڑسکتے ۔اسلئے کانگریس پارٹی کے پاس اب لوک سبھا کیلئے امیتاچوہان متبادل ہے ۔ ایسی بھی اطلاع ہے کہ اشوک چوہان اپنی دو بیٹیوں میں کسی ایک کو آئندہ انتخابات میں لانچ کرسکتے ہیں۔