”ورقِ تازہ“ سلور جوبلی تقاریب 2018 آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کے ضمن میں 18نومبرکومیٹنگ

ناندیڑ:16 نومبر(ورقِ تازہ نیوز) روزنامہ ”ورق تازہ“ سلورجوبلی تقاریب 2018 کے ضمن میں 24نومبر بروز ہفتہ کو ایک آل انڈیا غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیاجارہا ہے ۔مشاعر ہ کی تیاریوں کے تعلق سے ایک مشاورتی میٹنگ بروز اتوار سہ پہر تین بجے بمکان عبدالوحید انجینئر ‘اجنتا اسٹون‘علی نگر ‘نزد کھوجہ کالونی ناندیڑمیں رکھی گئی ہے ۔ واضح ہو کہ یکم مئی 2018ءسے”ورق تازہ“ کے سلور جوبلی سال کاآغاز ہواتھا ۔ یہ تقاریب یکم مئی 2019ءتک جاری رہیں گی ۔اس سے قبل سلورجوبلی تقاریب کاافتتاحی پروگرام ‘اردو صحافت پر قومی سمیناراورایک بین الریاستی مزاحیہ مشاعرہ کاانعقاد عمل میں آچکا ہے ۔ آل انڈیا غیر طرحی نعتیہ مشاعرے میں مختلف ریاستوں کے معرف شعراءکو مدعو کیاجارہا ہے ۔استقبالیہ کمیٹی کے آرگنائزر اور مدیراعلیٰ محمد تقی نے استقبالیہ کمیٹی کے تمام عہدیداران اور ممبران سے مشاورتی میٹنگ میںشرکت کی پُرخلوص درخواست کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading